رمضان کی آمد کیساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں نے بھمبرمیں ڈیرے ڈال لیے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا
Posted on July 8, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : رمضان کی آمد کیساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں نے بھمبرمیں ڈیرے ڈال لیے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس کے ساتھ ہی پیشہ ور بھکاری بھی بھمبر پہنچ گئے ہوبرو لڑکیاں نوجوانوں کو کھلے عام گناہ کی دعوت دے رہی ہیں۔
برکتوں کے ماہ میں لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہو گئی ہیں گزشتہ رمضان المبارک میں بھی بھکاریوں کے روپ میں شرپسند عناصر بھمبر داخل ہوئے اور موضع کسچناتر میں خواتین کے زیورات اور نقدی لے اڑے عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب سے مطالبہ کیاہے کہ بھکاریوں کو روکنے کے فوری اقدامات اٹھائیں۔