کراچی (جیوڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا۔ کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا کریں گے۔ رمضان المبارک کے چاند کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی کراچی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو اور نیوی کے ماہرین شرکت کریں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔