لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے عوام کو ابھی سے لوٹنا شروع کر دیا ۔اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقدس ایام اور قومی تہواروں پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔
جبکہ پاکستان میں معاملہ الٹ ہے، ایک طرف تاجر 17 کے بجائے19فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کررہے ہیں جبکہ حکومت اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک کمی کی جائے۔