پاراچنار (جیوڈیسک) پاراچنار میں ساٹھ بیوہ خواتین کو شہد کی مکھیاں پالنے اور شہد حاصل کرنے کی تربیت دی گئی ۔پاراچنار میں کلچر ڈیپارٹمنٹ، فاٹا ڈیویلپمنٹ پروگرام اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے سولہ روزہ پروگرام میں خواتین کے مختلف گروپ کو چار چار روز کی تربیت دی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر خواتین کو ایک بوری چینی اور مکھیاں پالنے اور شہد حاصل کرنے تمام ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا۔ پولی ٹیکل افسر محمد اصغر خان نے کہنا تھا کہ فاٹا ڈیویلپمنٹ پروگرام قبائل کی بہترین خدمت کررہا ہے اور پروگرام شفاف طریقے سے جاری رکھا جائے گا۔