یوسین بولٹ کو فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی مل گئی

Yusen Bolts

Yusen Bolts

مانچسٹر (جیعڈیسک) رننگ ٹریک پر بڑے بڑوں کے جیتنے کے خواب چکنا چور کرنے والے یوسین بولٹ کا فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کا خواب پورا ہو گیا۔ دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ کافی دیر سے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے خواہشمند تھے، آخر کار ان کا یہ خواب بھی پورا ہو گیا ہے۔

وہ آئندہ ماہ اپنے ہردلعزیز کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیولا کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے اور اس کے لئے انہیں نو سو تریسٹھ نمبر کی شرٹ ملی ہے۔ مینیو کلب سے لگا کی ایک بڑی وجہ سابق منیجر سر الیکس فرگوسن کا پرستار ہونا ہے۔