پاکستانی ماڈل میشا شفیع بھارتی فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں شامل

Mesha Shafi

Mesha Shafi

ممبئی (جیوڈیسک) فلمی شائقین معروف پاکستانی گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع کو اب بالی وڈ اسکرین پر جلوہ گر ہوتا دیکھیں گے۔ بالی وڈ میں ان کی پہلی فلم “بھاگ ملکھا بھاگ” بارہ جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔ ممبئی ماڈلنگ اور گلوکاری میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی میشا شفیع اب بالی وڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

ان کی پہلی فلم “بھاگ ملکھا بھاگ” ہے جو بارہ جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فرحان اختر کی اس فلم میں وہ ان کی دوست پری زاد کا کردار کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے میشا شفیع نے امریکا میں بننے والی فلم Reluctant Fundamantalist میں بھی کام کیا ہے۔

میشا شفیع کا کہنا ہے فن عالمی زبان ہے وہ خوش ہیں کہ انہیں بالی وڈ میں فن کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔ بھا گ ملکھا بھاگ کی ہدایات راکیش اوم پرکاش نے دی ہیں۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں فرحان اختر اور سونم کپور شامل ہیں۔