جلد ہی ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب کیوزیراعلی میاں شہباز شریف چین کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کہتے ہیں کہ بجلی پیدا کرنے کے متعدد معاہدے طے پا گئے ہیں، جلد ہی ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے۔ چین کاسات روزہ کامیاب دورہ کرنے کے بعد وطن واپس لوٹتے ہی لاہور ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک چین نے بہترین مہمان نوازی کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملک میں جاری بجلی کے بحران کے متعلق بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نندی پور میں 425 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کراچی بندرگاہ پر موجود مشینری کو استعمال میں لائیں گے۔ خادم اعلی پنجاب نے لاہور میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیا۔ انھوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ملزموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔