لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے گارڈن ٹاون میں خواتین سے مل کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد میں تعینات اہلکار فلک شیر اور شفاقت رضاکاروں سرفراز، حیدر اور ضمیر ربانی کے ساتھ ناکوں پر کھڑے ہوتے اور کال گرلز کے ذریعے شہریوں کو روک کر رقم بٹورتے تھے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے دو دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔