گلوبل وارمنگ کے موضوع پر بننے والی فلم سنو پیئرسر کا نیا ٹریلر جاری

Snow Piercer Move

Snow Piercer Move

گلوبل وارمنگ کے موضوع پر کوریا اور امریکا کے اشتراک سے بننے والی فلم سنو پیئرسر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں دو ہزار اکتیس کا زمانہ دکھایا گیا ہے جب گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لئے کیا گیا ایک تجربہ ناکام ہو جاتا ہے اور دنیا ایک بار پھر برف کے زمانے کی جانب چل پڑتی ہے۔

ایسے میں روئے زمین پر زندہ بچ جانے والے انسان ایک ٹرین کے مسافر ہیں اور ٹرین میں امیر اور غریب کے درمیان سہولتوں کے حصول کے لئے لڑائی ہو جاتی ہے۔ فلم ایک فرانسیسی ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم یکم اگست کو ریلیز کی جائے گی۔