لندن (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی اور تحریک انصاف کو کئی نشستوں سے محروم کیا گیا۔لندن پہنچنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جب تک انھیں انصاف نہیں ملتا وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔
انصاف نہ ملا تو پاکستان میں جمہورت کا استحکام ممکن نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ لندن پولیس کس الزام کے تحت کس کو گرفتار کرتی ہے، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ برطانیہ آنے کا مقصد سرجن سے ملاقات کرنا ہے تاکہ ریڑھ کی ہڈی کی صورت حال معلوم کر سکوں۔