شامی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا منصوبہ موخر کیا جا رہا ہے۔ واشنگٹن امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹیوں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں کہ باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی سے فیصلہ کن نتائج نہیں نکلیں گے۔
بلکہ ہتھیار اسلام پسندوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ وائٹ ہاس اور محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری طرف شام کی حکومت نے اقوام متحدہ سے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ باغیوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش کے لیے وزارت خارجہ سے بات چیت کی جائے۔