ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کا سماجی رہنماء ایوب الوری کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی : ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے صدر لیاقت علی جنرل سیکریٹری محمد رمضان پیر جی ،جوائنٹ سیکریٹری سہیل خان ،حامد علی و دیگر تمام آفشلز اور کھلاڑیوں نے کورنگی کے ممتاز اور ہر دلعزیز مذہبی و سماجی رہنماء حاجی محمد ایوب الوری کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔

پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے عہدیداروں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی سماجی ،فلاحی اور اسپورٹس کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔