آسٹریلیا (جیوڈیسک) دنیائے کرکٹ کی سب سے پرانی ایشز ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نوٹنگھم میں پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشز سیریز انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں ممالک کے لئے ڈو اور ڈائی کی حیثیت رکھتی ہے۔ دو روایتی حریفوں کے درمیان ایشز کی تاریخ کئی دہائیوں پرانی ہے۔ اس کانٹے دارسیریز کے دوران شائقین کے دل کی دھڑکنیں تیزہوجاتی ہیں۔ دونوں ممالک کے مداح ٹیم کی ہاربرداشت نہیں کرتے۔
بھارت اور پاکستان کی طرح انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی پرانے حریف ہیں۔ ایشز سیریز ہر دو سال بعد کھیلی جاتی ہے۔ سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں دفاعی چیمپئین سیریز کا فاتح ہوتا ہے۔ انگلینڈ مسلسل دو سیریز کا فاتح ہے۔ انگلینڈ نے دوہزار پانچ میں ہوم گرانڈ پر آسٹریلیا کے خلاف سولہ سال بعد ایشز میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور اب ایک بار پھر انگلش سرزمین پرایشز کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔
انگلینڈ میں ہونے والی ایشز کے لئے میزبان ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ پیٹرسن اور گریم سوان کی واپسی سے انگلش ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد آسٹریلوی ٹیم سخت دبا میں ہے۔ ڈیرن لیمن نے ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ اب تک آسٹریلیا اور انگلینڈ باسٹھ ایشز سیریز میں آمنے سامنے آچکے ہیں۔ جس میں کینگروز نے تیس اورانگلش ٹیم نے ستائیس میں کامیابی حاصل کی۔ پانچ سیریز ڈرار ہیں۔