ناٹنگھم (جیوڈیسک) آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے ناٹنگھم میں شروع ہو گا آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا بھی اولین ٹیسٹ تھا، 1877 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 45 رنزسے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 326 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں133 میں آسٹریلیا فاتح رہی ہے جبکہ 102 بار انگلینڈ کامیاب ہوا، 91 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔
کل سے شروع ہونے والے ناٹنگھم ٹیسٹ میں سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ انجری سے صحت یاب گریم سوان بھی ٹیم کا حصہ ہونگے، دوسری جانب آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر کو ایشز سے دو ہفتے قبل فارغ کر دیا گیا تھا، انکی جگہ ڈیرن لیمن کوچ کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔ مائیکل کلارک مہمان ٹیم کی کپتانی کریں گے۔