چک چکوڑہ میں عطائی ڈاکٹر نے انسانی جانوں سے کھیلنا شروع کر دیا
Posted on July 9, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : چک چکوڑہ میں عطائی ڈاکٹر نے انسانی جانوں سے کھیلنا شروع کر دیا۔ مذکورہ عطائی ڈاکٹر قبل ازیں میانہ موہڑہ ضلع راولپنڈی میں کام کر رہا تھا وہاں سے اس کا کلینک بند کروایا گیا۔
پھر ڈھوڈہ میں حسن میڈیکل سٹور کے نام سے کلینک قائم کیا وہاں ایک عورت کی موت واقع ہو گئی اب یہ ڈاکٹر الہادی کلینک کے نام سے چک چکوڑہ میں عطائی ڈاکٹر بن کر عوام کی جانوں سے کھیل رہا ہے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام فوری کاروائی عمل میں لائیں۔