بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق کیس میں ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزموں کے خلاف کارروائی سمیت ویجیلنس کمیٹی کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بھٹہ مزدورں کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈی پی او سیالکوٹ گوہر نفیس سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق کیا کارروائی کی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس محکمے میں کبھی کوئی سینئر افسر اپنی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ پولیس محکمے میں دوسرے کو پھنسانے اور خود کو بچانے کا کلچر عام ہو گیا ہے۔