سکھر (جیوڈیسک) میں روہڑی کے علاقے بندر وال کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث 8 گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ درگاہ بال مبارک کے قریب رہائش پذیر میرانی برادری کے ایک گھر میں رات دیر گئے اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب کے دیگر 8 گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی وجہ سے گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ فائر بریگیڈ انتظامیہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ متاثرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ لوگ غریب ہیں حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی مالی امداد کی جائے۔