ہالی ووڈ (جیودیسک) باکس آفس پر کارٹونز کا راج ہے۔ موسم خوشگوار ہے۔ بچوں کی چھٹیاں بھی ہیں۔ اس لئے ہالی ووڈ میں کارٹون فلمز کا سیزن آیا ہے۔ بچوں کی چھٹیوں کے سیزن میں مزیدار فلم ڈسپائیک ایبل می ٹو آئی۔ جس نے ریلیز کے چند دنوں میں ہی ایک سو بیالیس ملین ڈالرز کا شاندار بزنس کر ڈالا۔
فلم کی کہانی ایک ولن کے گرد گھومتی ہے جو شرافت کی زندگی گزار نے کا تہیہ کرتا ہے مگر ایک بار پھر اسے خطرناک مجرم کا مقابلہ کرنے کے لئے ولن بننا پڑتا ہے مگر اب کی بار ولن ہیرو بن جاتا ہے۔
بچوں کی اس فلم نے ہالی ووڈ ایکٹر جانی ڈیپ کی فلم دی لون رینجر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم نے ڈسپائیک ایبل می ٹو کے مقابلے میں دی لون رینجر نے صرف اٹھائیس ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔