قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں معزول صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون اور حامی جماعتوں نے آج مزید مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ دارالحکومت قاہرہ میں ری پبلکن گارڈز کمپاونڈ کے سامنے گزشتہ روزفوج اور پولیس کی مظاہرین پرفائرنگ سے 54 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ اخوان المسلمون کے مطابق محمدمرسی کو ری پبلکن گارڈ کمپاونڈ میں ہی رکھا گیا ہے۔ دوسری طرف نگراں صدرعدلی منصورنے 2014 میں پارلیمانی انتخابات کے بعد صدارتی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔