چین کا جزیرہ مکا جوئے کا عالمی مرکز بن گیا

China Island

China Island

مکائو (جیوڈیسک) چین کا جزیرہ مکا جوئے کا عالمی مرکز بن گیا، امریکی شہر لاس ویگاس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مکائو چینی جزیرہ مکائو نے جوئے کے عالمی مرکز ہونے کی حیثت اختیار کر لی ہے۔ اور جوئے خانوں کے لئے دنیا بھر میں مشہور امریکی شہر لاس ویگاس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکائو میں واقع جوئے خانوں میں کام کرنے والے افراد کی تنخواہوں کا معیار بھی لاس ویگاس سے بہت بہتر ہے۔

اس جزیرے پر اوسطا ہر ماہ ڈھائی لاکھ سیاح تفریح کے لئے آئے ہیں اور چکا چوند روشنیوں اور جِلملاتے ناموں والے کسینوز میں اپنی دولت سے اپنی قسمت آزماتے ہیں۔ ہانگ کانگ سے بذریعہ سمندری کشتی ایک گھنٹے میں مکا پہنچا جا سکتا ہے۔ مکا کا اپنا ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی ہے۔ مکا بظاہر چین کا حصہ ہے لیکن اس کی اپنی کرنسی ہے جو ”پتاکا” کہلاتی ہے۔ امریکا کی جوئے کی کمپنیوں نے مکا کو آج کی شناخت دی اور اب کئی بڑی امریکی کمپنیاں متحرک ہیں۔

دوسری جانب مکائو میں کاروبار کرنے والی کئی کمپنیوں کو اس وقت امریکی اداروں کی جانب سے تحقیقات کا سامنا ہے اور جوئے کی بڑی بڑی کمپنیاں انکوائری بھگت رہی ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف اور محکمہ سکیورٹیز اور ایکسچیینج کمیشن اس مناسبت سے اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔