پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار نہیں کیا۔ پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے قبل ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بارہ جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔امید ہے کہ اے پی سی میں اس حوالے سے کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ پاکستان تحریک انصاف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے۔