قطر (جیوڈیسک) کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان نے اپنا سیاسی دفتر بند کر دیا۔ دوحہ افغان طالبان نے امریکا سے مذاکرات کے لئے قائم کئے گئے اپنے دفتر کو بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے جھنڈا لگانے کی اجازت نہ ملنے پر اپنا سیاسی دفتر بند کیا ہے۔ واضع رہے کہ تقریبا ایک ماہ قبل طالبان کی جانب سے قطر کے شہر دوحہ میں دفتر کھولا گیا تھا۔
واضع رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دوحہ میں دفتر کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دفتر کھولنے کا مقصد طالبان اور باقی دنیا کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ اس سے قبل بھی طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے اور یہ ڈیڈلاک گو انتا ناموبے سے 5 طالبان کی رہائی اور افغانستان میں امریکی اڈوں کے معاملے پر پیدا ہوا تھا۔
واضع رہے کہ امریکی مقامی فورسز کو کنٹرول منتقلی تک طالبان کو مذاکرات میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کے آفس کھولنے کے شدید مخالفت کی تھی تاہم امریکی مداخلت کے بعد وہ امن مذاکرات کی میز پر طالبان کی موجودگی پر رضامند ہوئے تھے۔