اضلاح کی خبریں 9.7.2013
Posted on July 9, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
مدینہ کیسٹ اینڈ سی ڈی سنٹر والے کے والد شیخ محمد افضل بانی مدینہ کیسٹ ہائوس طویل علالت کے بعد گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) شیخ ندیم افضل، شیخ امتیاز افضل اور شیخ ماہتاب افضل المعروف مدینہ کیسٹ اینڈ سی ڈی سنٹر والے کے والد شیخ محمد افضل بانی مدینہ کیسٹ ہائوس طویل علالت کے بعد گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان کلاں میں سپردِ خاک کردیا گیا، نمازِ جنازہ قاری محمد عنصر قادری نے پڑھائی ، نمازِ جنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی، ان خیالات کااظہار معروف سماجی شخصیت محمد علی سجن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ اُنھوں نے ڈی سی او اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بنائے گئے سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ پالیسی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور وہاں پر ناقص ،غیر معیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ میں پہلی دفعہ سنوکرکے کھلاڑی کی گیم کے فروغ کیلئے سنوکر اکیڈمی بنائی گئی ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)۔ گوجرانوالہ میں پہلی دفعہ سنوکرکے کھلاڑی کی گیم کے فروغ کیلئے سنوکر اکیڈمی بنائی گئی ہے جس میں سنوکر کھلاڑیوں کو باقاعدہ کوچنگ دی جائے گی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کھیلنے کا موقع ملے جو آگے جاکر ملک و قوم کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار سنوکر آرٹ کلب اینڈ اکیڈمی اور سنوکر آرٹ کلب کے زیر اہتمام کینٹ پلازہ شاہراہ قائداعظم راہوالی میں اوپن چیلنج گوجرانوالہ ڈویژن سنوکر چمپئن شپ 2013 کی افتتاحی تقریب سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اشفاق احمد مٹو اور ورلڈ چمپئن محمد آصف اور کینٹ پلازہ کے چیف ایگزیکٹو قاضی عبدالرشید، طارق محمودنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سنوکر آرٹ کلب اینڈ اکیدمی میں اوپن چیلنج گوجرانوالہ ڈویژن سنوکر چمپئن شپ 2013 ء میں گوجرانوالہ ڈویژن کے ٹاپ 10کھلاڑیوں نے حصہ لیا منڈی بہائو الدین کے محمد بلال نے گوجرانوالہ کے کھلاڑی ڈاکٹر عمران کو شکست دے کر جیت لی۔ جیتنے والے کھلاڑی محمد بلال کو 10000 نقد انعام دیا گیا اور رنر اپ کھلاڑی ڈاکٹر عمران کی طرف سے ورلڈ چمپئن محمد آصف کو 10000 ہزار نقد انعام دیا گیا یہ ٹورنامنٹ آل پنجاب اور گوجرانوالہ ڈویژن سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرایا گیا جس میں آل پنجاب کے سرپرست اعلیٰ محمد عظیم جاوید ، چیئر مین کرامت غوری صدر عمران نوشاہی، جنرل سیکرٹری استاد زاہد حسین نے شرکت کی اس طرح گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، ڈسکہ، منڈی بہائو الدین سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی گوجرانوالہ سے صدر ملک امتیاز چیئر مین خواجہ حنیف نائب صدر عمران کمبوہ فنانس سیکرٹری ملک سفیان، سیالکوٹ سے جنرل سیکرٹری حاجی بابر نائب صدر شانی سمارٹ ڈسکہ سے صدر عمران مغل گجرات سے صدر علی حسین منڈی بہائو الدین سے صدر محمد بلال نے شرکت کی۔ مہمان خاص میں آل پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ اسیسیرز آنر علی حسنین نے شرکت کرکے سنوکر آرٹ کلب اینڈ اکیڈمی کو چار چاند لگادیئے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر چوہدری اشفاق احمد مٹو نے سنوکر شائقین سے خطاب کیا جیتنے والوں کو مبارکبادی اور ہارنے والے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی سنوکر کے کھیل کو بہت پسند کیا اور خواہش کی کہ اس طرح کے سنوکر ٹورنامنٹ ملک کے کونے کونے میں ہونے چاہئیں تاکہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی اپنے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرے اور پاکستان کے لیے ورلڈ ٹائٹل جیتنے اور پاکستان کا ہر کھلاڑی ورلڈ چمپئن محمد آصف بن جائے۔ چوہدری اشفاق احمد مٹو نے وعدہ کیا کہ گوجرانوالہ سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن اس طرح کے ایونٹ کرواتی رہے اور میں ہر طرح سے سرکاری اور غیر سرکاری سپورٹ کروں گا۔ ورلڈ چمپئن محمد آصف نے سنوکر آرٹ کلب اینڈ اکیڈمی کے خوبصورت صاف ستھرے اور VIP ایئر کنڈیشنڈ ماحول کو بہت پسند کیا اور پاکستان کے ہر شہر میں ایسے سنوکر کلب اور اکیڈمیاں بنانے کی خواہش کی تاکہ سنوکر کھلاڑیوں کا مرال بلند ہو ا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادارہ صراط مستقیم انٹر نیشنل نے رمضان المبارک کیلئے فہم دین کورسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم انٹر نیشنل نے رمضان المبارک کیلئے فہم دین کورسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے مختلف شہروں قصبوں اور دیہاتوں میںسات سو سے زائد مبلغین فہم دین کو رسز کیلئے تدریس کے فرائض سر انجام دیں گے۔انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔شب بیداری اور اجتماعی اعتکاف کیلئے بھی ہدایات دے دی گئیں۔ادارہ صراط مستقیم انٹر نیشنل کے فہم دین کورسز کے انچارج علامہ محمد مرتضیٰ علی ہاشمی نے کہاہے سربراہ ادارہ صراط مستقیم انٹرنیشنل مفکر اسلام ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی ہدایات کی روشنی میں اس سال پہلے سے زیادہ جوش وخروش کیساتھ ماہ رمضان میں فہم دین کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ کورسز اکثر مقامات پر نماز فجر کے بعد منعقد ہونگے ان کورسز میں عقائد اسلام ،احکام شریعت ،فقہی مسائل اور اخلاقیات کو موضوع سخن بنایا جائے گا۔ادارہ صراط مستقیم کے ڈویژنل اورضلعی نگران ان کورسز کی نگرانی کریں گے ۔فہم دین کو رسز کیلئے مرکزی کنٹرول روم میں علامہ فرمان علی جلالی،علامہ محمد عبدالکریم جلالی،علامہ محمد صدیق مصحفی،علامہ محمد فیاض قادری،علامہ محمد عبد العلیم جلالی،علامہ محمد یو نس قادری اور علامہ امانت علی سرداری ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔علامہ مرتضی علی ہاشمی نے کہا گزشتہ سالوں کے فہم دین کورسز سے ہزاروں لو گ مستفید ہوچکے ہیں اصلاح عقائد اور اصلاح اعمال کی یہ تحریک روز بروز عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت نے آغاز ہی سے ناکامی کی طرف پیشقدمی شروع کر دی ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد جاوید اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آغاز ہی سے ناکامی کی طرف پیشقدمی شروع کر دی ہے جو حکومت نے فریم ٹائم دیا تھا اس میں سے آدھا وقت گزر چکا لیکن عوام کو ابھی تک کوئی سہولت میسر نہیں ہے، نواز شریف کو دورہ چین کے موقع پر جتنا روپیہ خرچ کیا ہے وہ قومی خزانے کا ضیاع ہے، بہتر ہوتا کہ نواز شریف خود سادگی اور کفایت شعاری کو اپنا کر ایک مثال قائم کرتے لیکن ان کی شاہانہ طرز زندگی سے مغل حکمرانوں کی یاد تازہ کر دی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک محمد جاوید چشتی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ
پاکستان بغیر سکیورٹی کے چل رہا ہے، پاکستان کا وزیر داخلہ انتہائی ناتجربہ کار ہے جس کی وجہ سے ملک میں سکیورٹی سسٹم ناکام ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر جنرل ٹیکس عائد کرکے عوام پر ظلم ہے، اسے فوراً ختم کرکے عوام کو مہنگائی کے عذاب سے چھٹکارا دلایا جائے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کے پاس ٹیم ورک نہیں ہے اس لئے وہ سابقہ حکومت زرداری کے نقش قدم پر چل کر اس سے ایک قدم کرپشن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ میں آگے جانا چاہتی ہے، جمعیت کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات علامہ ابویاسر فاروق نے کہا کہ ماہ رمضان میں حکومت سے لیکر ایک عام تاجر تک کو خوف خدا کا مظاہرہ کرکے صارفین کو کم سے کم قیمت پر اشیائے خوردونوش مہیا کرنا چاہئیں، انہوں نے کہا کہ رمضان شریف میں تمام مساجد، عبادت گاہ اور پبلک مقامات پر سکیورٹی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ اس موقع پر حافظ عبدالرشید شاہد القادری، قاری مدثر حسین مددی، حافظ غلام حسن حسانی، مفتی محمد عرفان اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا، روزگار کے مواقع کم میسر آئیں گے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھے گی۔ وہ اپنے آفس میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے کرپشن سکینڈل شروع ہوچکے ہیں، کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر غریب آدمی کے گلے پر پھندا ڈالا ہے، تاریخ اور وقت انہیں معاف نہیں کریگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیشہ اپنی شرائط پر قرضے دیتا ہے اور خود وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ہمیں بجٹ بنانے کی آزادی نہیں، نااہل حکمران چینی وزیراعظم سے اپنی تعریفیں کروا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خالد پرویز ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے، میاں نوازشریف کا چین کی طرف قدم بڑھانا عوام کے مسائل حل کرنے پر سنجیدگی کا مظہر ہے، چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی راہداری کے قیام سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے چین کے ساتھ قریبی، خوشگوار اور دوستانہ تعلقات اصولی اور دوطرفہ مفادات پر مبنی ہیں
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کے صدر چودھری اصغر علی منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ قریبی، خوشگوار اور دوستانہ تعلقات اصولی اور دوطرفہ مفادات پر مبنی ہیں، وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان موجود دو طرفہ تعلقات پر مزید مستحکم کر نے میں مدد ملے گی۔ وہ میاں عارف ٹائون میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس سے نبیل اصغر منہاس، قاری عمران منشائ، محمد یوسف منہاس، عطاء محمد بنگش، تایا فتح محمد اوجلہ، محمد یعقوب مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ چین بہت اہمیت حامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوڈ شیدنگ کے خاتمے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت 20،20 گھنٹے کام کر رہی ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) وزیر مملکت برائے تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ لوڈ شیدنگ کے خاتمے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت 20،20 گھنٹے کام کر رہی ہے،عوام کی حمایت اور دعائوں سے نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے،ان خیلات کا اظہار انہوں نے برادری راجپوتاں کی جانب سے اپنے اور مسلم لیگ ن کے دیگر اراکین اسمبلی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے 8ہزار ارب روپے کے نوٹ چھاپ کر اپنی کرپشن لوٹ مار اور بد انتظامی کی بھٹی میں جھونک دیئے جسکی وجہ سے آج ملکی معیشت اور عوام کڑے امتحان سے گزرہے ہیںلیکن مسلم لیگ ن کی محنت ضرور رنگ لائے گی اور میاں نواز شریف پاکستان کو ایک باوقار اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ضرور پورا کریں گے،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک،اراکین صوبائی اسمبلی حاجی عبدالروف مغل، چوہدری اشرف علی انصاری، چوہدری علی حسین،حاجی محمد علی،ڈاکٹر نعیم الحق منہاس،عبدالقیوم بھٹی،حاجی محمد رفیق،طارق بشیر اور دیگر نے بھی کطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردوں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا،عوام کو اپنی صفوں میں چھپے ہوئے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کا کھوج لگانا ہو گا،،ملک کی تمام اکائیوں کو نظریہ پاکستان پر متفق ہونا چاہئے،برادری ازم اور اقربا ء پروری نظریہ پاکستان کی سراسر نفی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ پاکستان فورم گوجرانوالہ کے قیام کے موقع پر چیمبر آف کامرس ہال میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ و اقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن پاکستانی عوام کوبیرونی قوتوںکو برا بھلا کہنے کی بجائے اپنی صفوں میں بیٹھے ہوئے دہشت گردوں کی پہچان کرنا ہوگی،بھارت
کا پاکستان کو تسلیم نہ کرنا اور ہر معاملے میں ہٹ دھرمی کی اصل وجہ ہماری اپنی کمزوریاں ہیں،عوام متحد ہو کر ملک سے دہشت گردوں کے مکمل صفایا کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں،پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام کو نظریہ پاکستان کی اصل کو پہچانتے ہوئے متحد ہو جاناچاہئے،قوم متحد ہو گئی تو پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا،انہوں نے چئیرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجید نظامی کی کشمیریوں کے ساتھ کمٹمنٹ لازوال اور لائق صد تحسین ہے دعا ہے کہ انکی زندگی میں مسئلہ کشمیر حل ہو جائے، اس موقع پر سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید،ممبر قومی اسمبلی جسٹس ر افتخار احمد چیمہ،ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،حاجی عبدالرئوف مغل ،صدر نظریہ پاکستان فورم گوجرانوالہ ساجد بھٹی،شعیب خرم جانباز نے بھی خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کو ہر قیمت پر روکا جائے گا غیرقانونی دہندے میں ملوث عناصر کے لئے سزاؤں میں اضافہ کے لئے قانون سازی کریں گےـ وزیرصحت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صحت مند پنجاب تعمیر کرنے کے لئے صوبے میں جاری انسانی اعضاء کی خریدوفروخت اور غیر قانونی پیوندکاری کو ہر قیمت پر روکا جائے گا اور پنجاب ہیومن آرگنزاینڈ ٹشوٹرانسپلانٹ ایکٹ 2012 کے تحت غیرقانونی دہندے میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں دلوانے کے لئے قانونی سازی کی جائے گیـان خیالات کا اظہار وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو نے آج کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے قانون مجریہ 2012کے تحت قائم ہونے والی پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاـاجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب حسن اقبال، وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل) ڈاکٹر انور جنجوعہ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر اظہار چوہدری، پنجاب
ہیلتھ کیئرکمیشن کے پروفیسر ریاض تسنیم، ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ وقار حسن، پروفیسر امتیاز اختر، پروفیسر ندیم بٹ، پروفیسر عزیزالرحمن اور دیگر ارکان نے شرکت کیـ اس موقع پر پروفیسر فیصل مسعود کو ہاؤس نے پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کا قائمقام ایڈمنسٹریٹر نامز د کیاـ بعد ازاںمستقل ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گیـاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کا دفتر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہی ہوگا اور کوئی بھی شخص دادرسی کے لئے اتھارٹی کو درخواست دے سکتا ہے ـ اجلاس میں ریجنل یا ڈویژنل اتھارٹیز کے قیام کے لئے ارکان کی تجاویز اورطریقہ کارپر غور کیا گیا ـ انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری اور خریدوفروخت کے دہندے کے خاتمہ کے لئے پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی پیوندکاری کرنے والے ہسپتالوں اور انسٹیٹیوٹس کو قواعدوضوابط اور معیار کا پابند بنانے کی مجاز ہوگی اور اس سلسلہ میں ان اداروں کی مانیٹرنگ بھی کرے گیـ اتھارٹی قانون شکنی یا شکایات کی صورت میںمکمل انویسٹی گیشن کرے گی ، متعلقہ ہسپتالوں کا معائنہ کرنے کی مجاز ہوگیـاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسانی اعضاء کی پیوندکاری کرنے والے موجودہ ہسپتالوں اور ایسا کرنے کے خواہش مند نئے اداروں کو چھ ماہ کے اندر پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کے پاس درخواست دینا ہوگیـاس مقصد کے لئے محکمہ صحت پنجاب اخبارات میں اشتہار بھی شائع کرے گاـاجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگنز اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ ایکٹ 2012 کے تحت پراونشل مانیٹرنگ اتھارٹی کے قیام کا مقصد صوبے میں جاری انسانی اعضاء کی خریدوفروخت کو روکناہےـ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر لوگوں کو اغواء کرکے اور دھوکہ دیہی کے ذریعے ان کے اعضاء نکال لیتے ہیںـخلیل طاہر سندھو نے کہا کہ وہ حکومت سے سفارش کریں گے کہ جس طرح کسی انسان پر تیزاب پھینکنے کے جرم کی سزا بڑھائی گئی ہے اسی طرح انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کی سزا میں بھی اضافہ کیا جائےـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی ـحمیدہ وحیدالدین
لاہو(جی پی آئی)وزیرترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں قیمتیں کنٹرول رکھنے اور عوام کو معیاری و سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ـانہوں نے کہا کہ ڈویژن، ضلع اور تحصیل سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کرے گی ـانہوں نے کہا کہ وہ خود گوجرانوالہ ڈویژن میں ذاتی طورپر سستے رمضان بازاروں کا دورہ کریں گیـانہوںنے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے ـرمضان بازاروں میں مقررہ حکومتی نرخوں پر اشیاء صرف وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی نیز شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ایک خصوصی شکایت سیل بھی قائم کیا جائے گاـانہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں رمضان بازاروں کا دورہ کریں گی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کرے گیـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے قاہرہ میں ری پبلکن گارڈ آفس کے باہر نماز فجر کے دوران بے گناہ لوگوں جن میں 5 نو عمر لڑکے اور 2 شیر خوار بچے بھی شامل تھے
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے قاہرہ میں ری پبلکن گارڈ آفس کے باہر نماز فجر کے دوران بے گناہ لوگوں جن میں 5 نو عمر لڑکے اور 2 شیر خوار بچے بھی شامل تھے ، پر گولیاں چلا کر کئی لوگوں کو شہید کر دینے کو بدترین دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری اور مسلم ممالک کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ مصر میں خونریزی کو رکوانے کے لیے اپنا
اخلاقی فرض ادا کریں ۔ منصورہ سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں سید منورحسن نے کہاہے کہ مصر کے طول و عرض میں سڑکوں پر جمع لاکھوں افراد ملک میں جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں لیکن عوام کی رائے پر ڈاکہ مارنے والی فوج انتہائی بربریت کا مظاہرہ کر رہی ہے ، لیکن اسرائیل کے سرپرست امریکانے چپ سادھ رکھی ہے۔ وہ منتخب حکومت پر فوجی شب خون کو انقلاب بھی نہیں کہہ رہا اور اب وہاں اسرائیلی مفادات کی ضامن حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سید منورحسن نے کہاکہ مصر میں فوج کے لیے واحد راستہ یہی ہے کہ وہ منتخب صدر کو بحال کر دے وگرنہ مصر میں پھٹنے والا آتش فشاں پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ سید منور حسن نے کہا کہ مصری فوج کے ہاتھوں ایک ہی روز میں ٥٣ افراد کا قتل اور ایک ہزار سے زائد افراد کا زخمی ہوجانا اس بات کی دلیل ہے کہ گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصے سے مسلط آمریت مصر کو پھر جبر کے سیاہ دور میں واپس لے جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور نہتے افراد کے قتل عام کے باوجود ملک بھر کے تمام شہروں اور قصبوں میں مظاہرین موجود ہیں۔ مصری عوام کی اکثریت مطالبہ کررہی ہے کہ منتخب صدر ڈاکٹر محمد مُرسی کی صدارت بحال کی جائے۔ یہ امر اس بات کی واضح دلیل ہے کہ مصری عوام اپنی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہ ہونے دیں گے۔سید منور حسن نے پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا تمام تر اثر ور سوخ استعمال کرتے ہوئے مصر میں جمہوریت کی حمایت کرے اور خوں ریزی کا بازار بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرول، ڈیزل اوربجلی کے تیل کی قیمتوںمیںہوشربااضافہ کرکے کسان دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے
لاہور(جی پی آئی)پٹرول، ڈیزل اوربجلی کے تیل کی قیمتوںمیںہوشربااضافہ کرکے کسان دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے پہلے ہیگیس، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوںمیںاضافہ سے ہزاروں ٹیوب ویل اور کئی کھاد فیکٹریاں بند ہو چکے ہیں کسان بجلی کی
لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ سے سخت پریشان تھے اس پر حکومت نے گیس، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ کر کے مزیدان کی زندگیوںکو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے حکومت کسانوں اور عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیناچاہتی ہے ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے نومنتخب نائب صدر چوہدری منظور حسین گجر نے کسان بورڈ لاہور کے صدر میاں رشید منہالہ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں کیا اس موقع پر کسان بورڈ کے دیگر عہدیداران اور مقامی کسان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پاس قوم کو گروی رکھ دیا ہے سابقہ حکمرانوں کی طرح نئے حکمرانوں نے بھی موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر بنایا ہے بجلی، ڈیزل ، گیس کی قیمتیں بڑھا کر جی ایس ٹی میں اضافے اورسبسڈی ختم کر کے کسانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے پا کستان کی معیشت کا دارومدار زراعت پرمنحصر ہے اور زراعت تباہ ہوئی تو پورے ملک کی معیشت کی تباہی کا سبب بن جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیزل،بجلی اور گیس کی قیمتوں اضافہ واپس لیا جائے زراعت کیلئے سبسڈی بحال کی جائے اور جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ہنگو اور صوابی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ہنگو اور صوابی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ حکومت کو دہشت گردی سے نجات کیلئے جلد لائحہ عمل بنانا ہوگا۔انہو ں نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں
لاہور(جی پی آئی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں جس کا آغاز آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ حکومت کے حالیہ معاہدہ پر عملدرآمد کے نتیجہ میں پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ آسمان کو چھوتی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے شروع ہوتے ہی عام آدمی کی زندگی اور اجیرن ہو جائیگی۔ اْنہوں نے کہا نئے ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ بجلی کے ٹیرف کو بڑھانے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ سے روز مرّہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی کو روکنا ناممکن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرب ہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز کل 9جولائی بروز منگل ساڑھے 10بجے دن ایڈمنسٹریٹرداتا دربار کے دفتر میں جہیز فنڈ کمیٹی کے اجلاس کی میٹنگ کی صدارت کریںگی
لاہور(جی پی آئی)وزیربہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز کل 9جولائی بروز منگل ساڑھے 10بجے دن ایڈمنسٹریٹرداتا دربار کے دفتر میں جہیز فنڈ کمیٹی کے اجلاس کی میٹنگ کی صدارت کریںگی۔کمیٹی کے ممبران میں مسزشائستہ ملک ، مسز آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن ، مسز نسیم طارق شفیق، مسز ریماصادق، مسز غزالہ سعد رفیق، مسز سہیل ضیا بٹ، مسز نفیسہ امین کے علاوہ داتادربار کے ایڈمنسٹریٹر راشد احمد خان شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پراونشل کوآپریٹو بنک کو دیگر بنکوں کے برابر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع۔اقبال چنٹر
لاہور(جی پی آئی)صوبائی وزیرامداد باہمی ملک اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پراونشل کو آپریٹو بنک کو دیگر بنکوں کے برابرلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیاہے۔اس سلسلہ میں بنک کے تمام ملازمین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق مستقبل کا بہترین کارا مد فرد بنانے کے لیے متعلقہ فیلڈ میں جدید کورسز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاکہ بنک ملک بھر میں اپنا مقام بنا سکے اور۔ اس سلسلہ میں پراونشل کوآپریٹو بنک کے تمام افسران وملازمین کو جدید تقاضوں پر مبنی سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تعاون سے ریفریشر کورسز کرانے کا اہتمام کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںپی ایس بی اور پی پی سی بی ایل کے درمیان ایک مفاہمی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں جس کے تحت بینکنگ اکائونٹنگ کے جدید دور کا کورسز کرائے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ بنک ملازمین کی تربیت سے افسران و اہلکاروں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا اور بنک جدید دور میں داخل ہوکر دیگر بنکوں کاباآسانی مقابلہ کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنک کی ایچ آر پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جارہا ہے کیونکہ اداروں میں ہیومن ریسورس ہیں اہم کردار ادا کرتاہے جبکہ صارفین کو بہتر بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام زرعی کوآپریٹو سوسائیٹوں ، چھوٹے ، درمیانے درجے کے حاصل کردہ قرضوں پر رعایتی پیکج دیا گیاہے جس پر قرضہ دار بنک کی پالیسی کی بنا پر فائدہ حاصل کرسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بنک کے تمام افسران اہلکاران و فیلڈ عملہ کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل شروع کردیاگیاہے تاکہ غیر ذمہ دار افراد کے خلاف یکطرفہ کارروئی عمل میں لائی جاسکے انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جارہا ہے جنہوں نے بنک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا دوحہ کا دورہ شیخ تمیم بن حمد الثانی
کو امیر آف قطر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو امیر آف قطر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے دوحہ کا دورہ کیا ـ وزیر اعظم پاکستان ، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے شہباز شریف نے امیر قطر کو دلی مبارکباد دی ـانہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام قطر کے نئے امیر کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ـوزیر اعلی پنجاب نے قطر کے امیر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی مدبرانہ قیادت کی بھی تعریف کی جس کی بدولت قطر دنیا کے نقشے پر ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا اور اہم ملک کے طو رپر ابھرا ہے ـشیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور شہباز شریف کا مبارکباددینے پر شکریہ ادا کیاـشیخ تمیم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا اور درپیش چیلنجوں سے عہدہ برا ہو گاـامیر قطر نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں قطر پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے گاـانہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک اہم اسلامی ملک ہے ـ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا ـامیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر کی حکومت مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کو کام کرنے کے مواقع فراہم کرے گی ـمیاں شہباز شریف نے قطر کے امیرکو پاکستان میں جاری توانائی کے بحران سے آگاہ کیا اور معیشت کی بحالی اور ملک میں نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیاـوزیر اعلی نے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئندہ سالوں میں قطر کی ترقی کے لئے ہنر مند پاکستانی کارکنوں کو بھیجنے کے لئے تیار ہے ـقبل ازیں وزیر اعلی پنجاب نے قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی او رانہیں وزیر اعظم پاکستان ،حکومت پاکستان ، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے مبارکباد دی ـوزیر اعظم قطر اور وزیر اعلی پنجاب
نے معیشت کی بحالی اور توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پاکستانی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ـقطر کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مبارکباد اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ـوزیر اعظم قطرنے وزیر اعلی کو یقین دلایا کہ قریبی برادر اسلامی ممالک ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو گاـوزیر اعظم نے کہا کہ قطر پہلے ہی معاشی ترقی میںپاکستان کی مدد کر رہا ہے اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا بھی جائزہ لے گا ـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ عوامی مسائل کو جانتے ہیں’ وقت کے ساتھ حالات میں مثبت تبدیلی آئیگی۔۔ملک احسان گنجیال
لاہور(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صدر اے آر ڈی کسان کمیٹی ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹا پر 3ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے اس سے غریب عوام مستفیدہوں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ حالت میں مثبت تبدیلی پیدا ہوگی ان خیالات کا مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر ندیم اشرف ، محمد سلیم رضا ، ڈاکٹر طارق گجراتی ، ڈاکٹر ارشد میو،فریاد گجر کے ہمران ٹائون شپ ماڈل بازار کے دورے کے موقع پر عوام و میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہ اکہ موجودہ حکومت صوبے میں انرجی کرائسسز کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے لا رہی ہے حکومت کی کی اولین ترجیح ہے کہ لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل ہو۔ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، مسلم لیگ ن کو ملنے والا بھاری مینڈیٹ میاں برادران کی
عوامی خدمت کا نتیجہ ہے مسلم لیگ ن بالخصوص میاں شہباز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں پنجاب میں ہونے والی بے مثال ترقی کی بدولت کروڑوں پاکستانیوں نے مسلم لیگ ن کو کلین سویپ کامیابی دلوائی ، مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلیم ، صحت کے میدان میں نمایاں اقدامات کرنے کے علاوہ نوجوان نسل کو لیپ ٹاپ ، سولر لیمپ کی فراہمی ، میٹرو بس جیسے منصوبے عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے دور اقتدار میں ان تمام مسائل کے حل کے علاوہ معیشت کی بہتری اور زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت سے ٹریک ٹو ڈپلومیسی نے ہماری سلامتی کو ہمیشہ نقصان پہنچایا۔پروفیسر ساجد میر
لاہور(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ بھارت سے ٹریک ٹو ڈپلومیسی نے ہماری سلامتی کو ہمیشہ نقصان پہنچایا۔کشمیر پر قبضہ، آبی جارحیت اور ملک میں دہشت گردی کا ناسور پھیلا نے والے بھارت سے کوئی خیر کی توقع نہ رکھی جائے۔ صرف چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر عمل ہو جائے ہمیں کسی کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کااپنے پہلے دورے کے لئے چین کا انتخاب مضبوط دوستی کے تناظر میں ہی کیا ہے۔ چین ملک میں صحیح معنوں میں اقتصادی انقلاب برپا کرنے کی نوید بن سکتا ہے ۔ اقتصادی اور دفاعی تعاون دونوں ممالک کے ہی مفاد میں نہیں بلکہ علاقائی ترقی اور امن و سلامتی کا بھی ضامن ہے جس سے دنیا میں طاقت کا توازن قائم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین توانائی کے بحران سمیت ہمیں درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے جب عملی تعاون کی پیشکش کر رہا ہے تو اس کے بعد ہمیں توانائی کے حصول کیلئے اپنے روایتی دشمن
پڑوسی ملک بھارت سے تعاون حاصل کرنے کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ اگر چین کی مدد سے ہم توانائی کے مختلف منصوبوں کی تکمیل پر آئندہ تین سو سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور ملک میں موجود قدرتی گیس کے ذخائر پر جامع کام کر کے ہم گیس کی پیداوار میں بھی خودکفیل ہو سکتے ہیں تو ہمیںاپنے اس مکار دشمن کے آگے سر جھکا کر اس سے تعاون طلب کرنے کی کیا ضرورت ہے، جو قیام پاکستان کے وقت سے پاکستان کی سلامتی کے درپے ہے۔ بھارت کے ساتھ ٹریک ٹو ڈپلومیسی اور مجوزہ منصوبوں کی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی جانب سے ہنگو اور صوابی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے ہنگو اور صوابی میںہونے والے بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ عوام کوبربریت کانشانہ بنانیوالے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔پے در پے دہشتگردی کے واقعات ملک کی خفیہ ایجنسیوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کھلی ناکامی ہیں۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی خود مختاری پر باربارحملے کررہی ہیںجبکہ حکمران محض مذمتی بیانات سے کام چلارہے ہیں ۔ایسالگتاہے کہ حکمران دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں۔ ثروت اعجازقادری نے مطالبہ کیاکہ حکومت خارجہ و داخلہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے میڈاِن پاکستان پالیسیاں بنائے اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرے ۔انہوں نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ
ہوگیا ہے۔ جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈراور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میںہوشربااضافہ ہوگیا ہے۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے عوام کو ابھی سے لوٹناشروع کردیا ہے۔پاکستان کے علاوہ تمام دنیا میں مقدس ایام اور قومی تہواروںپر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاتا ہے مگرہمارے ہاںمعاملہ الٹ ہے۔ایک طرف تاجر17کی بجائے19فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔غریب عوام کو دووقت کی باعزت طور پرروٹی بھی میسر نہیں ۔صرف10فیصد تنخواہیں بڑھانے والے مہنگائی میں تین سو فیصد تک اضافے پرقوم کو جوابدہ ہیں۔ملک میں40فیصد تک کل آبادی کا حصہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔اتنی بڑی آبادی کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات بھی حاصل نہیں ہیں۔اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو ان کے لئے مدت پوری کرنا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ماہ مقدس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک کمی کی جائے۔گھی،آٹا،چینی،کھجور،بیسن اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی سے تعلق رکھنے والی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔ایسے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوامی مفادعامہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں مرتب کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لا ہوریوں کو پینے کے لئے صاف پانی مہیا کیا جائے ، یا سر گیلانی
لاہور(جی پی آئی)ُپاکستان تحریک انصاف لاہو ر کے نائب صدر یاسر گیلانی نے گذشتہ
روز شاہدرہ کے علاقہ عزیز کالونی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔اس وقت لاہور میں پینے کے پانی کا بہت ناقص نظام ہے جس کی وجہ سے ہیپاٹئٹس اور معدہ کی دیگر بیماریاں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ شاہدرہ کے علاقے بالخصوص یوسف پارک ، لاجپت روڈ،ونڈالہ روڈ، عزیز کالونی،فضل پارک کے رہائشی انتہائی پریشان ہیں غریب لوگ موت کو پینے پر مجبور ہیں۔اس موقع پر شاہد منظور، عدیل نواز، عامر گیلانی، عمارطا رق و شکیل گجر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس بات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوام کی پریشانی کا ازالہ کرنا چاہئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں امن و امان کی مخدوش صورتِ حال کے پیشِ نظر پنجاب اسمبلی کا اجلاس ناگزیر ہو گیا ہے
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی مخدوش صورتِ حال کے پیشِ نظر پنجاب اسمبلی کا اجلاس ناگزیر ہو گیا ہے جبکہ صوبے کا سربراہ غیر ملکی دوروں میں مصروف ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہی حال پیپلز پارٹی کی حکومت کا تھا ملک میں آفتیں ٹوٹی ہوتیں اور آصف علی زرداری غیر ملکی دوروں پر ہوتے، موجودہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے، انہوں نے کہا کہ انارکلی دھماکے نے فول پروف سیکورٹی کے تمام دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں عوام ایک ماہ میں ہی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو گئے ہیں، ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ’ مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبہ کے لئے ریکارڈ 45ارب روپے مختص کئے ہیں
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے
کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبہ کے لئے ریکارڈ 45ارب روپے مختص کئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرفاء کو تو بیرون ملک میں علاج معالجہ کی سہولت ہے لیکن غریب اور بے سہارا بنیادی طبی سہولتوں سے بھی محروم ہوں۔ مسلم لیگ ن اس غیر منصفانہ نظام کو بدلنا چاہتی ہے، انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کی وجوہات میںوسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ، ناانصافی، معاشرتی ناہمواریاں اورصحت کی سہولیات میں عدم مساوات شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اسے ختم کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان تشویشناک ہے ناصر محمود گل
لاہور(جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر محمود گل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان تشویشناک ہے ، بجٹ کے بعد سے مہنگا ئی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر نکل آیاہے۔وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی راہنمائوں و کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ناصر محمود گل نے کہا کہ وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف بجلی مہنگی کرنے کا روز “ڈراوا” دیکر عوام کا خون خشک نہ کریں۔عوام میں مہنگائی برداشت کرنے کی مزید سکت نہیں ہے۔بجلی مہنگی ہوئی تو ایک بار پھر ہر چیز مہنگی ہوگی انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور کمرشل صارفین کو مہنگی بجلی کی فراہمی کا نیا پروگرام خطرناک ہے، کمرشل صارفین بھی مہنگی بجلی کا بوجھ عوام پر ڈالیں گے، ن لیگ کی لیڈر شپ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل عوام کی مشکلات اور اپنے پارٹی منشور کو ذہن میں رکھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسویں جماعت کی فزکس میں69غلطیاں ، ق لیگ کی تحریک التواء جمع
لاہور(جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل ،عامر سلطان چیمہ اور ڈاکٹر محمد افضل نے دسویں جماعت کی فزکس میں 69سنگین غلطیوں کے وزیر تعلیم کے اعتراف کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ہے اورمجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کے تعین اور انہیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ، ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ وزیر تعلیم اتوار بازاروں اور میلوں ٹھیلوں کے انتظامات اور ا پنی تشہیر پر زیادہ توجہ دینے کی بجائے بے شمار مسائل سے دوچار اپنے محکمہ تعلیم پر توجہ دیں ،اراکین اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ 5سال سے نصاب میں سنگین غلطیاں معمول بنی ہوئی ہیں ،غلطیوں سے پاک نصاب فراہم نہ کرسکنا حکومتی نااہلی ہے ۔ ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے انارکلی دھماکہ پر بھی پنجاب اسمبلی میںتوجہ دلائو نوٹس اورثمینہ خاور حیات نے انارکلی دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے تعزیتی قرارداد جمع کروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈسٹری سے متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ہونے کے باوجود تنزلی کا شکار ہے
لاہور(جی پی آئی)پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کیا ہے کہ پولٹری انڈسٹری سے متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ہونے کے باوجود تنزلی کا شکار ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک دو سال سے پولٹری فارمرز کو نقصان در نقصان ہو رہا ہے جس کہ باعث 50 فیصد فارمرز اس شعبہ کو خیر باد کہہ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان حالات کی وجہ سے عوام 250 سے 300 روپے کلو گوشت خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈایکٹ کو فوراً نافذ کیا جائے، فیڈ بیگ اور دوائیوں پر قیمت درج کی جائے اور جو فارمر کنٹرول شیڈ بند کر چکے ہیں ان کو واپس لانے کے لئے مالی امداد کی جائے انہوں نے کہا کہ بروکرز کے خلاف کاروائی کر کے فارمرز کا پیسہ واپس دلایا جائے۔