بھمبرکی خبریں 9.72013

کھیل سے ہی میدان سجتے ہیں کھیلوں میں ہار جیت ہو تی ہے
بھمبر(جی پی آئی)کھیل سے ہی میدان سجتے ہیں کھیلوں میں ہار جیت ہو تی ہے لیکن اس سے برداشت اور حوصلہ بھی پیدا ہوتاہے کھیل مثبت سرگرمیاں ہیں ان سے نوجوان برائیوں سے بچ سکتے ہیں کھیلوں کا انعقاد احسن اقدام ہے ان خیالات کااظہار ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے بھمبر رجانی میں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ کھیلوں سے بھائی چارے کی فضا قائم ہو تی ہے معاشرے کو برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے کبڈی میچ میں کشمیر ٹائیگر ز کلب نے کسچناتر کلب کو شکست دی لیکن ہار جیت کھیل کاحصہ ہے ہم سب کو ہار اور جیت کااحترام کرنا چاہئے فائنل میچ میں کشمیر ٹائیگرز کلب نے کسچناترکلب کو ہرا کر اپنے نام کیا ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے ونر ٹیم کو 15000 جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 10,000 اور آرگنائزنگ کمیٹی کو 25000 دینے کا اعلان کیا اس موقع پر دبئی کے معروف بزنس مین احمد بھٹی نے جیتنے والی ٹیم کیلئے نقد 10,000 روپے دیے اس موقع پر کشمیر ٹائیگرز کلب کے کوچ شوکت بھٹی اور چوہدری محمد ارشد کوکی نے آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے پر چوہدری محمد یونس ،چوہدری گلزار احمد ذیلدار، چوہدری محمد حسین عرف ٹیلو، چوہدری منظور، چوہدری یاسر رفیق کو مبارکباد پیش کی کبڈی ٹورنامنٹ جیتنے پر کشمیر ٹائیگرز کلب کے کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے پورے شہر کا چکر لگایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر امجد یوسف کو امیر جماعت ضلع بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیںاور توقع کرتے ہیں
بھمبر(جی پی آئی) نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر امجد یوسف کو امیر
جماعت ضلع بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیںاور توقع کرتے ہیںکہ وہ اپنی جماعتی ذمہ داریاں نہایت ایماندار ی اور احسن طریقے سے سرانجام دینگے اور اپنے کارکنان جماعت کو ساتھ لیکر چلیں گے جو بھی جماعت کیلئے فیصلے کیے جائیںگے وہ قرآن و سنت کے عین مطابق ہونگے ان خیالات کااظہار راجہ فیصل شہزاد قاسم آبادنے چوہدری امجد یوسف کو امیر جماعت ضلع بھمبر منتخب ہونے پر مبارکبادی پیغام میںکیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موٹرچور اور منشیات فروش گروہ پھر جاگ گئے لوگ موٹروں کو تالے لگانے پر مجبور تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں موٹرچوروںنے پھر ڈیرے ڈال لیے ہیں
بھمبر(جی پی آئی) موٹرچور اور منشیات فروش گروہ پھر جاگ گئے لوگ موٹروں کو تالے لگانے پر مجبور تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں موٹرچوروںنے پھر ڈیرے ڈال لیے ہیں چند دن قبل محلہ قاسم آباد وارڈ نمبر 1 میں مختلف مقامات سے 3عدد انجیکٹرپمپ اتار کر لے گئے جس کی سائلین نے تھانہ بھمبر میںدرخواستیںدائر کیں جس پر کوئی FIRدرج نہ ہو سکی یادرہے کہ چند عرصہ قبل بھی موٹر چوروں نے موٹریں چوری کی لیکن اس وقت بھی پولیس ان چوروں کیخلاف کوئی موثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی جبکہ منشیات فروشی بھی عروج پر ہے بھمبر رجانی اور اس کے گردونواح میں چرس ،ہیروئن اور شراب کھلے عام فروخت رہی ہے جبکہ تھانہ بھمبرکے دونوں DFCحضرات منتھلی کی حد تک ہی محدود ہیں اور وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں یوں محسوس ہو رہا ہے کہ موٹر چور اور منشیات فروش سب ملکر پولیس کو منتھلی دے رہے ہیں جسکے باعث پولیس انکو پکڑنے سے قاصر ہے عوام علاقہ کا ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب ،ایس ایس پی بھمبر سردار الیاس خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ سٹی بھمبر کے شہنشاہوں کے قبلے درست کریں اور بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان کی آمد کیساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں نے بھمبرمیں ڈیرے
ڈال لیے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا
بھمبر(جی پی آئی)رمضان کی آمد کیساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں نے بھمبرمیں ڈیرے
ڈال لیے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا تفصیلات کیمطابق رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس کیساتھ ہی پیشہ ور بھکاری بھی بھمبرپ ہنچ گئے ہوبرو لڑکیاں نوجوانوںکو کھلے عام گناہ کی دعوت دے رہی ہیں اور برکتوں کے ماہ میں لوگوں کولوٹنے میں مصروف ہو گئی ہیں گزشتہ رمضان المبارک میں بھی بھکاریوں کے روپ میں شرپسند عناصر بھمبر داخل ہوئے اور موضع کسچناترمیںخواتین کے زیورات اور نقدی لے اڑے عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب سے مطالبہ کیاہے کہ بھکاریوں کو روکنے کے فوری اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکی ٹوٹی پھوٹی اور خستہ حال گلیوں کی تعمیر اور لوگوں کوصاف راستے مہیا کرنے پر ہم سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین کاشکریہ ادا کرتے ہیں
بھمبر(جی پی آئی)بھمبرکی ٹوٹی پھوٹی اور خستہ حال گلیوں کی تعمیر اور لوگوں کوصاف راستے مہیا کرنے پر ہم سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین کاشکریہ ادا کرتے ہیںجنہوںنے ہمیشہ بھمبرکے مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑی اور بھمبر کی عوام کو ریلیف پہنچانے میں ہمیشہ مثبت کردارادا کیا بھمبر شہر کی گلیوں خاص طور پر باولی میں موجود ریڈ فاؤنڈیشن 2کی گلی جوکہ معصوم بچوںکیلئے وبال جان بن چکی تھی اس کی پختگی پرچوہدری انوار الحق اور راجہ بابر علی ذوالقرنین خراج تحسین کے حقدار ہیں ان خیالات کااظہار حاجی نعیم گل ،راجہ غفار احمد گوگا ،چوہدری سلیمان درائیاں ،راجہ یونس ،ماسٹر ساجد ،مرزاآصف صادق نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ جون میں ضلع بھمبر میں1619گاڑیوں کو مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے سات لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا
بھمبر(جی پی آئی)ماہ جون میں ضلع بھمبر میں 1619 گاڑیوں کو مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے سات لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا اور 673 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو زیر ضبطی لایا گیا 213 گاڑیوں کو اوور لوڈنگ کا مرتکب پاتے ہوئے 118700 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 62گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو زائد کرایہ وصول کرنے پر 26200 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ وائلیشنز میں پانچ سے زائد جرمانہ کیا گیا ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر رضوان انجم رانا نے کشمیر پریس کلب میں پریس بریفنگ کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ بغیر نمبر پلیٹس اور غیر متعلقہ افراد کا پولیس اور پولیس کی نمبر پلیٹس لگواکر گاڑی /موٹر سائیکل کا استعمال کرنا غیر قانونی ہے اور ضلع کے اندر SPبھمبر سردارمحمد الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر ایسی تمام گاڑیوں کیخلاف خصوصی کارروائی کی جارہی ہے ماہ جون کے دوران ایسی 442 موٹرسائیکل کو ضبط کیا گیا ہے جن پر نمبر پلیٹس موجود نہ تھی میڈیا کی وساطت سے عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ تمام موٹرسائیکل اور گاڑیوں پر بمطابق نمونہ نمبر پلیٹس لگوائیں انہوں نے کہاکہ کم عمر ڈرائیوروںکیخلاف ماہ جون میں کررروائی کرتے ہوئے 247 گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کوضبط کیا گیا اور ان کو 6820 0روپے جرمانہ بھی کیاگیا ہے انہوںنے کہاکہ اگر تمام شہری قانون کی مکمل پاسداری کریں اور دوسروں کے حقوق کا حترام کریں تو ہمیں کوئی بھی طاقت بہترین اور ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا ہونے سے نہیں روک سکتی بھمبرشہر کی حدود کے اندر صبح 7بجے سے لیکر شام 4بجے تک کسی بھی بڑی گاڑی کا داخلہ ممنوع قراردیا جا چکا ہے لہٰذا تاجر حضرات سے گزارش ہے کہ شہرکے اندر سامان منگوانے کیلئے شام 4بجے کے بعد ایسی گاڑیوںکو لوڈ یا ان لوڈ کروائیں ان اوقات میںشہرکے اندر ٹریفک کا بہت رش ہوتا ہے جس سے عوام الناس پیدل چلنے والے اور دیگر آبادی کو بڑی گاڑیوں کے داخلہ کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں شام 4بجے سے لیکر صبح 7بجے تک اپنا سامانلوڈ/ان لوڈ کروایا جا سکتا