مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع کوٹلی کے نائب صدر راجہ کاشف شہزاد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں
Posted on July 9, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلی: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع کوٹلی کے نائب صدر راجہ کاشف شہزاد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آئندہ حکومت ن لیگ کی ہو گی۔ پاکستان الیکشن میں ن لیگ کی بہترین کارکردگی کارکنان کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔
مرکزی قیادت کی طرف سے نوجوانوں اور مرکزی قیادت کے درمیان کوارڈینیٹرز کی تعیناتی احسن اقدام ہے۔ کوٹلی سے راجہ رضوان کو کوارڈینیٹر ٹو راجہ فاروق حیدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے ایک نشست کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ پاکستان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے پہلی بار بہترین بجٹ پیش کر کے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کا آغاز کر دیا ہے۔
مشکلات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کرنے پر مرکزی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر بھر کے لاکھوں نوجوان اپنی قیادت کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی کا تختہ الٹ جانے کو ہے ۔ مجاوروں کے ٹولے کو گھر بھیج کر بہترین عوامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو حقیقی معنوں میں خطہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔