لبنان (جیوڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
بیروت کے جنوبی حصے میں حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں کار بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور پورے علاقے پر دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔ اور افراتفری پھیل گئی۔ لوگ خوف کے مارے مختلف سمتوں میں بھاگنے لگے۔
دھماکے کے بعد جائے حادثہ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کرکے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔