پشاور: باچا خان ائیرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث فضائی آپریشن معطل

Peshawar

Peshawar

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے لائٹس میں فنی خرابی کے باعث فضائی آپریشن اور پروازیں معطل۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ کے رن وے لائٹس میں ٹیکنیکل خرابی آگئی جس کے بعد فضائی آپریشن معطل کرنا پڑیں۔

فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے دو بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئیں ہیں جبکہ سعودی عرب سے آنے والی ایک پرواز کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے، سول ایویشن حکام کے مطابق رن وے لائٹس کی خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔