اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد گیس کی فراہمی میں کمی اور خریف سیزن کے باعث طلب میں ہونے والے اضافے سے مئی کے مہینے میں کھاد کی امپورٹ پندرہ گنا بڑھ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اپریل میں چھ ہزار ٹن کھاد درآمد کی گئی تھی جو مئی میں ستانوے ہزار ٹن پر پہنچ گئی۔ گزشتہ مالی سال جولائی سے مئی تک کھاد کی درآمد چھپن فیصد کمی سے دس لاکھ ٹن رہی جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ساڑھے تیئس لاکھ ٹن کی سطح پر موجود تھی۔