وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے سوئس اکانٹس پر رپورٹ ایک دو دن میں سپریم کورٹ میں پیش کردی جائے گی۔ اسلام آباد میں زرائع سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سوئس بینک میں پاکستانیوں کے اکاونٹس کی تفصیلات جلد ہی سپریم کورٹ میں پیش کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیعوام نے دوہزار آٹھ اور دوہزار تیرہ کے انتخابات میں ثابت کر دیا کہ وہ آمروں سے زیادہ سمجھدار ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ پرامن اقتدار کی منتقلی نے پاکستان پر دنیا کا اعتماد بڑھا دیا ہے اور اسی وجہ سے روزانہ اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔ ا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت بنادی گئی ہے کہ یہاں نہ جان محفوظ ہے اور نہ مال۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ن لیگ مخلوط حکومت بناسکتی تھی لیکن اس نے نیعوامی حکومتیں بنانے کا راستہ ہموار کیا اور بلوچستان میں بھی پارلیمانی سیاست کے فروغ کے لیے دوسری جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔