بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی اعلی قیادت کو شہید کر کے مسلح تحریک آزادی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ منصوبے کا انکشاف ایک بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئندہ انتخابات میں مجاہدین کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے بھارتی فوج نے اعلی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین سو سے زائد کشمیر مجاہدین بھارتی فوج کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔
لیکن آئندہ انتخابات میں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے ان مجاہدین کی اعلی قیادت کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ بغیر رہنماں کے مجاہدین اپنی کارروائیاں مکمل نہ کر سکیں۔ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق خفیہ ادارے مجاہدین گروپس کے رہنماں کے خفیہ ٹھکانوں کی معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔
وقع ملتے ہی انہیں شہید کر کے تحریک آزادی کا زور توڑا جا سکے گا۔ ادھر بھارتی فوجی قیادت نے مون سون کے دوران لائن آف کنٹرول پر سختی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تاکہ مبینہ دراندازی کو روکا جا سکے۔