لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم آج رات لاہور پہنچے گی۔ ملائشیا میں ورلڈ ہاکی لیگ کھیلنے والی قومی ٹیم آج رات ساڑھے دس بجے لاہور جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ہاکی کوچ حنیف خان اور فارورڈ کھلاڑی عبدالحسیم خان آج شام کراچی پہنچیں گے۔
ناقص کارکردگی پر ہاکی ٹیم اور فیڈریشن کو سابق اولمپئنز کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ساتویں پوزیشن کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی ہے اور میگا ایونٹ میں ان ایکشن ہونے کے لیے قومی ٹیم کو ایشا کپ اپنے نام کرنا ہو گا۔