طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات کے لئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھولا جانے والا دفتر بند کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے طالبان دفتر پرجھنڈا لگانے کے باعث پیدا ہونے والے تنازعے کے سبب فیصلہ کیا گیا۔
دفتر تقریبا ایک ماہ قبل امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے کھولاگیا تھا۔ طالبان نے دفتر پر وہی جھنڈا لگایا تھا جو ان کے پانچ سالہ دور اقتدار میں استعمال ہوتا تھا۔ افغان حکومت نے اسلامک امارات افغانستان کے نام پر بھی اعتراض کیا تھا۔