ماہ رمضان کی آمد آمد ہے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی اور عرب ممالک میں کل پہلا روزہ ہو گا۔ مغربی ممالک کے مسلمان بھی کل پہلا روزہ رکھیں گے۔ سعودی عرب، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات اور فلسطین کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ انتیس شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔
اس لیے ان ممالک میں کل پہلا روزہ ہو گا۔ یورپی ممالک میں بھی مسلمان کل سے ماہ رمضان کا آغاز کریں گے جہاں اس سال روزہ بیس گھنٹے کا ہو گا۔ پاکستان میں پرسوں پہلا روزہ رکھے جانے کا امکان ہے۔