پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایک ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔ بھانہ ماڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کوہاٹ روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
جس میں 19 رائفلز، 20 پستول، 5 رپیٹر اور 15 سو کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پشاور میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔