اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد خطے میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار سب سے کم اور آبادی میں اضافے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ملائیشیا سے بھی زیادہ ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح 2 فیصد سے زیادہ ہے۔
بھارت میں آبادی میں اضافے کی شرح ایک اعشاریہ تین فیصد اور بنگلہ دیش میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی میں اضافے کی یہ شرح برقرار رہی تو دو ہزار پچاس میں پاکستان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں ملک بن جائے گا۔