پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

South Africa series

South Africa series

پاکستان (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز چودہ اکتوبر سے پندرہ نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیمیں پانچ اکتوبر کو دبئی پہنچیں گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان آٹھ سے دس اکتوبر تک تین روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چودہ سے اٹھارہ اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ تئیس سے ستائیس اکتوبر تک دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو شارجہ، دوسرا ایک روزہ میچ یکم نومبر کو دبئی، تیسرا اور چوتھا ایک روزہ میچ چھ اور آٹھ نومبر کو ابو ظہبی جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ گیارہ نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ تیرہ نومبر جبکہ دوسرا میچ پندرہ نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔