اوباما افغانستان سے فوج کے جلد انخلا پر غور نہیں کر رہے، امریکی محکمہ خارجہ

U.S. Department of State

U.S. Department of State

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے صدر براک اومابا افغانستان سے افواج کیجلد انخلا پر غور نہیں کر رہے۔ واشنگٹن میں ذرائع بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ جین سیکی نے کہا امریکی اخبار میں چھپی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا افغانستان میں جاری مشن پر توجہ دے رہے ہیں، افواج کے انخلا کے پروگرام میں تبدیلی نہیں ہو گی۔ ترجمان کا کہنا تھا افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ امریکا انکے ساتھ ہے۔ انیس سو نوے کی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

طالبان کے دفتر بند کرنے کے حوالے سے ترجمان جین سیکی نے کہا مذاکرات میں مسائل آئیں گے،ان کے دفتر بند کرنے کے باوجود قیام امن کی کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا امن مذاکرات کی جلد کامیابی کے خواہشمند ہیں لیکن کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔