نئی دہلی (جیوڈیسک) این جی ٹیراڈی راٹھورکی ہٹ جوڑی اکشے کمار اور سوناکشی سنہا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری پکڑ چکے ہیں۔جی ہاں بالکل، 2010 کی بلاک بسٹر کرائم ایکشن فلم “ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی”کا سیکوئل “ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین”ریلیز کے لیے تیار ہے جسکے ٹریلر اور گانوں کے بعد پہلا ڈائیلاگ پرومو بھی جاری کردیا گیاہے۔ ہدایتکار ملن لتھوریا کی اس فلم میں اکشے کے مدِ مقابل سوناکشی ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں۔
جبکہ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور سونالی باندرے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ایکتا اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رجت اروڑا نے تحریر کی ہے۔
جس میں اکشے بحیثیت ڈان(شعیب خان،عمران خان(اسلم)،سوناکشی سنہا بحیثیت اداکارہ(جیسمین)اور سونالی معروف اداکارہ(ممتاز)کے کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ گینگسٹرز کے گرد گھومتی ایکشن اور کرائمز سے بھرپور اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جو رواں سال عید کے موقع پر15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔