اسلام آباد (جیوڈیسک) یورپی ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاہدہ طے پا گیا، پاکستانیوں کی واپسی مرحلہ وار ہو گی یورپی ممالک میں غیر قانونی مقیم 32 ہزار پاکستانیوں کی واپسی پاک یورپین ری ایڈمیشن ایگریمنٹ کے تحت مرحلہ وار ہو گی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے دوران یورپی یونین کے ہیڈ آف ایمبسڈر کے علاوہ 12 سفیر بھی شریک تھے، سینئر جوائنٹ سیکریٹری داخلہ عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔