پنجاب، عدالتوں سے قیدیوں کی پھانسی کا شیڈول مانگ لیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے سنگین جرائم میں ملوث سزائے موت کے منتظر قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لیے سیشن عدالتوں سے باقاعدہ شیڈول مانگ لیا ہے، صدر مملکت دو خواتین سمیت 65 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد کر چکے ہیں۔ جیل حکام کی طرف سے بھیجی گئی۔

فہرست میں ایسے نامور مجرم بھی شامل ہیں جن کو ایک سے زیادہ دفعہ سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی 88 جیلوں میں تقریبا 77 ہزار 9 سو قیدی بند ہیں جن میں سے 7 ہزار 164 سزائے موت کے قیدی ہیں۔

جبکہ پنجاب میں 2 خواتین سمیت 65 مجرم سزائے موت کے منتظر ہیں۔ ان پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی مزاہمت قتل اور زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزامات ہیں۔سب سے زیادہ قیدی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بند ہیں۔