پاکستان چاہے تو ڈرون حملے روک سکتا ہے، رچرڈ آرمیٹیج

Richard Armitage

Richard Armitage

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے سابق نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ آرمیٹیج کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر ڈرون حملوں کو روکنا چاہے تو روک سکتا ہے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی ڈرون حملے ہوتے ہیں۔

تو پاکستانی حکومت اس کے خلاف آواز اٹھاتی ہے لیکن آگے کچھ نہیں کرتی۔ اس سے عوام کا غصہ ضرور بڑھتا ہے لیکن حل کچھ نہیں نکلتا۔ رچرڈ آرمیٹیج کا کہنا ہے کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن ان کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔