کبیروالا: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا

Kbyruala

Kbyruala

کبیروالا (جیوڈیسک) خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا، تیسری بیٹی زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کبیر والا کے نواحی علاقے قتال پور میں محمد حیات کا اپنی 2 بیٹیوں کے رشتوں کے معاملے پر بیوی سے جھگڑا ہوا۔

محمد حیات نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس سے اس کی بیوی شہناز اور 10 سال کی بیٹی مہوش جاں بحق ہوگئیں۔ فائرنگ سے ملزم کی 2 بیٹیاں 20 سالہ فراست بی بی اور 17 سالہ عاصمہ زخمی ہوئیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ھسپتال کبیر والا منتقل کیا گیا۔ ھسپتال میں فراست بی بی نے بھی دم توڑ دیا جبکہ عاصمہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔