ملک بھر کے کیبل آپریٹرز نی اپنی کاروبار میں مداخلت روکنے کیلئے کیبل میڈیا گروپ کے نام سے ایک گروپ تشکیل دیدیاہے۔ سوکے قریب کیبل آپریٹرزاس گروپ میں رجسٹر ہو چکے ہیں۔ کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ جبار احمد نے کیبل آپریٹرز کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کی۔ جباراحمد کا کہنا تھا کہ میڈیا کی ترقی میں کیبل آپریٹرز کے کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
چھوٹے کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کئے جارہے ہیں اور ان پردبا ڈالا جارہا ہے۔ جباراحمد کا کہنا تھا کہ چھوٹے کیبل آپریٹرز کے حقوق کاتحفظ کیا جائے گا۔ دو سو کیبل آپریٹرز کیبل میڈیا گروپ میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم اوروزیر اطلاعات سے اپیل کی کہ کیبل انڈسٹری کو تحفظ فراہم کیاجائے۔