کرپشن کے الزامات غلط ،آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیجائے، زاہد اکبر

Karachi

Karachi

(جیوڈیسک) سابق چیئرمین واپڈا زاہد علی اکبر نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بوسنیا اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ان پر لگائے گئے الزامات انہیں پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے کافی نہیں، سابق چیئرمین واپڈا زاہد علی اکبر کا کہنا ہے۔

کہ نیب نے ان پر مالی کرپشن یا اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد نہیں کیا بلکہ معلومہ ذرائع سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام لگایا جو بوسنیا اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی شخص کو ملک بدر کرنے کے لئے کافی نہیں ہوتے،سابق چیئرمین واپڈا کے مطابق انہیں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہے۔