محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ رمضان میں بھی جاری رہیگا،تیز ہواں کے ساتھ بارش اورموسم ابرآلودرہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
بارش کے باعث نہ صرف حبس ختم ہو گیا بلکہ موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔ ڈسکہ، منڈی بہاالدین اورسیالکوٹ میں تیزہواں کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش منڈی بہاالدین میں اٹھاسی ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد، گوجرانولہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ کشمیر اور گلگت میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، ڈیرہ اسمعیل خان، بنوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی دادومیں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔