پاکستان تحریک انصاف نیاسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی اسد قیصر اور وزیر اعلی پرویز خٹک سے پارٹی عہدے واپس لے لئے. تحریک انصاف نیپارٹی عہدے واپس لینے کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا اس اقدام کا مقصد جماعتی عہدوں کو سرکاری عہدوں سے الگ رکھنا ہے۔
تحریک انصاف کے الیکشن کمشنر حامد خان نے دونوں افراد سے عہدے واپس لئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا خیبر پختون خوا میں عام انتخابات سے قبل اسد قیصر پارٹی کے صوبائی صدر اور پرویز خٹک پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تھے اب پرویز خٹک وزیر اعلی اور اسد قیصر اسپیکر صوبائی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں، اسلئے پارٹی عہدے نہیں رکھ سکتے۔