وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ہر حال میں بھاشا ڈیم بنائے گی اور اس کے لئے ہرطرح کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ یہ بات وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پندرہ یورپی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں کہی۔۔وزارت خزانہ کیمطابق وزیر خزانہ نے یورپی ممالک کے سفیروں کوبتایا کہ حکومت جولائی کے آخر تک ایک ارب اسسی کروڑ ڈالر کے بقیہ گردشی قرضے بھی ادا کر دے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا۔
کہ ملکی اثاثہ جات میں سرمایہ کاری فائدہ مند رہتی ہے جیسے کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے اکیس ارب روپے میں بنی اوراب اس کی قیمت 250 ارب روپے ہے۔ ملاقات میں یورپین سفیروں نے پاکستان کو ہر قسم کی تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔