اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں ضمنی انتخابات کے بیالیس حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ملک بھر سے چھ سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے بیالیس حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ ملک بھر سے چھ سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ قومی اسمبلی کے سولہ حلقوں کے لئے دو سو سے زائد کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے چھبیس حلقوں کے لئے چار سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مظفر گڑھ کے حلقہ این اے ایک سو ستتر میں پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ساجد محمود نے اپنے کاغذات جمع کرائے ان کا مقابلہ حنا ربانی کھر سے ہوگا۔ سانگھڑ این اے دوسو پیتس میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کاغذات جمع کرادیئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی پی بی انتیس سے اکیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔