لاہور میں پاکستان فلم انڈسٹری کی 66 سالہ تقریبات کے سلسلے میں کلچرل ایشین ایوارڈز کی جانب سے شائقین کے لئے رنگا رنگ محفل سجائی گئی۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے چھیاسٹھ سال مکمل ہونے کے جشن میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سنیئر آرٹسٹ، فلمساز، ہدایت کار اور گلوکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں کلاسیکل میوزک کی شان گلوکار شوکت علی نے اپنے لازاوال گیتوں کا جادو جگایا۔
کلچرل شو میں ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور دردانہ رحمان کی صاحبزادی ماہا نے بھی اپنی آواز سے حاضرین کے کانوں میں رس گھولا۔ تقریب کی رعنائی کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب فلمسٹار زریں نے اپنے رقص کے جلوے بکھیر کر شائیقین کو خوب محظوظ کیا۔