ممبئی (جیوڈیسک) فلمی تتلیاں اسمارٹ نظر آنے کے لئے اپنے وزن کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ لیکن بالی ووڈ کی زرین خان کی سوچ سب سے الگ ہے۔ زرین خان کا کہنا ہے کہ ایک عورت کو عورت ہی نظر آنا چاہئے۔
وہ کبھی بہت دبلی پتلی نہیں بنیں گی کیونکہ وہ ایک پٹھان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ہالی وڈ نہیں ہے جہاں اداکارائیں خطرناک سین بھی فلم بند کراتی ہیں۔ زرین خان ان دنوں ایک ایکشن فلم میں کام کر رہی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اس فلم کے لئے انہوں نے اپنا وزن دس کلو گرام کم کیا ہے۔